کولمبیا: بس کھائی میں جا گری، 13 سیاح ہلاک، 28 زخمی

Jan 04, 2025 | 15:45:PM
کولمبیا: بس کھائی میں جا گری، 13 سیاح ہلاک، 28 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوب مغربی کولمبیا ہائی وے پر سیاحوں کی بس 160 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پین امریکن ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 کولمبیا کی ٹریفک پولیس حادثے کا شکار ہونے والی بس کے 42 مسافروں کی تفصیلات اکٹھی کرنے میں مصروف ہے،کولمبیئن وزیرِ ٹرانسپورٹ ماریا کونسٹانزا گارشیا نے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سیاحوں کی بس کو حادثہ کیلی شہر سے ایکواڈور سرحد کی طرف جاتے ہوئے پیش آیا۔