اداکارہ نیلم منیر کے عروسی جوڑے کی قیمت سامنے آگئی

Jan 04, 2025 | 18:35:PM
اداکارہ نیلم منیر کے عروسی جوڑے کی قیمت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک)گزشتہ روز معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ کر نیا سفر شروع کیا جس کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں جبکہ یوٹیوبر یاسر شامی نے اداکارہ کے شوہر کا نام محمد راشد بتاتے ہوئے ان سے متعلق متعدد تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں نیلم منیر کو سفید اور سلور رنگ کے امتزاج سے بنی غرارے پر خوبصورت شرٹ اور ہم رنگ دوپٹے میں دلہن کے روپ میں دیکھا گیا جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب جبے یا ثوب میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ کی شیئر کی گئی پوسٹ میں ان کے عروسی لباس کی تیاری کرنے والے ڈیزائنر، جیولری برانڈ، فوٹوگرافر اور میک اپ سیلون کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق اداکارہ کا عروسی لباس فیشن برانڈ Baroque کا تیارکردہ ہے۔

ویب سائٹ پر اس خوبصورت سوٹ (سلے ہوئے) کی قیمت 49 ہزار900 درج ہے جبکہ  ان سلے (unstitched) سوٹ کی قیمت 29 ہزار 900 روپے بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی بچے نے نورجہاں کی غزل گا کر سب کو حیران کردیا