معیشت کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

Jan 04, 2025 | 18:46:PM

(ویب ڈیسک ) عالمی بینک (ورلڈ بینک) پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے، رواں ماہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، یہ قرض کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا،ذرائع نے بتایا  پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں میں معاونت کرے گا، مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا،عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا مفت سولر پینل سکیم کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کا اعلان

مزیدخبریں