وزیراعظم کی کابینہ میں توسیع، 25 نئے اراکین شامل

Jan 04, 2025 | 18:54:PM
وزیراعظم کی کابینہ میں توسیع، 25 نئے اراکین شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف کابینہ میں توسیع کر رہے ہیں جس میں 25 سے زائد نئے اراکین شامل ہوں گےجبکہ  پیپلز پارٹی نے دعوت کے باوجود شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں توسیع کا پروگرام حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جس میں 25 سے زائد نئے اراکین کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا،وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے انکار کر دیا ہے۔

 وزیراعظم اگلے ہفتے کابینہ میں توسیع کے لیے ایوان صدر کو حلف برداری کے لیے خط بھی ارسال کریں گےاورنئے وزیروں میں اکثریت پنجاب سے ہوگی جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا سے بھی ایک ایک وزیر وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: سماعت بغیر کارروائی ملتوی

 ذرائع کے مطابق طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل، حذیفہ رحمان، کھیل داس، اور سردار یوسف سمیت دیگر اہم رہنما کابینہ کا حصہ بنیں گےاور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، توقیر شاہ، عبد الرحمان کانجو اور دیگر افراد کے نام بھی فائنل کیے جا چکے ہیں۔

کابینہ میں بڑی تعداد میں وزیر مملکت اور معاونین خصوصی کو شامل کیا جائے گا اور موجودہ وفاقی وزیروں کی اضافی وزارتیں واپس لے لی جائیں گی، جب کہ کچھ وزیروں کے قلمدان میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔

مزید پرھیں:معیشت کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان