بابا وانگا کی 2025ء کیلئے خطرناک پیشگوئیاں

Jan 04, 2025 | 19:00:PM
بابا وانگا کی 2025ء کیلئے خطرناک پیشگوئیاں
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بابا وانگا کی سال 2025ء کے حوالے سے خطرناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں ۔

بلغاریہ کی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق سچ پیشگوئیاں کی تھیں،ان کی پیش گوئیاں بڑی حد تک سچ ثابت ہوئی ہیں۔

بابا وانگا نے 2025 کے لیے خطرناک  پیشگوئیاں کی ہیں ،انہوں نے ذکر کیا تھا کہ یورپ میں تنازعات کی وجہ سے شروع ہونے والی عالمی آفت آئے گی ،اسی طرح دنیا میں ایلین کا بھی خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

ضرورپڑھیں:شام کی تباہی،بابا وانگا کی پیشگوئیاں سچ ثابت ہونے لگیں؟

 دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی، 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی، انسان 2028 تک زہرہ پر جائے گا، 2170 میں دنیا میں شدید قحط آئے گا ،3005 میں انسان مریخ پر ہوگا اور وہاں جنگ ہوگی،اسی طرح ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3797 سےزمین کی تباہی کا آغاز ہو گا اور 5079 کائنات کے خاتمے کا سال ہوگا۔

یاد رہے کہ بابا وانگا کی پیدائش 1911 میں جب کہ موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85 برس تھی، لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کر گئی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔

بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی، تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کا طوفان آیا جس میں وہ نابینا ہوگئیں،یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔