بچوں کے سکول داخلےکیلئے نئے انڈیکٹرز جاری، صحت، عادات و دیگر معلومات آنلائن درج کی جائیں گی

Jan 04, 2025 | 19:01:PM

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کے داخلوں کے لیے نئے انڈیکٹرز جاری کر دیے ہیں جن کے تحت بچوں کی صحت، عادات، اور دیگر معلومات کو آن لائن درج کیا جائے گا۔

 نئے انڈیکٹرز کے مطابق داخلے کے وقت بچوں کا بلڈ پریشر، بخار، دل کی دھڑکن کا ڈیٹا آن لائن انٹر کرنا ضروری ہوگا، اس کے علاوہ، طالبعلم کی سکول میں تاخیر کی عادت، اکیڈمک ریکارڈ، اور سگریٹ نوشی کے حوالے سے بھی معلومات جمع کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ بچوں کے سونے کے وقت، سائیکلنگ، فزیکل ایکٹیوٹیز اور سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے سیس ایپ کا نیا ورژن جاری کر دیا ہے تاکہ ان معلومات کا ریکارڈ آسانی سے رکھا جا سکے۔

اس فیصلے کا مقصد بچوں کا ہیلتھ پروفائل تیار کرنا ہے، جس سے بچوں کی صحت اور عمومی عادات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

مزیدخبریں