ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر اسلام آباد میں سپردِ خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر ( جرات)کو اسلام آباد میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) سجاد حیدر نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھرپور حصہ لیا ،آپ 1965 کی جنگ میں پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملے کی قیادت کے لیے مشہور تھے،جنگ کے دوران پیشہ ورانہ قابلیت اور بہترین حکمت عملی کے تحت آپ نے 4 بھارتی طیارے اور 11 بھارتی ٹینک بھی تباہ کئے۔
ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) سجاد حیدر کتاب فلائٹ آف دی فالکن(Flight of the Falcon)کے مصنف بھی تھے،ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) سجاد حیدر کی نماز جنازہ کرکٹ گراؤنڈ، ائیر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 174 کلو وزن کم کرنے والا سوشل میڈیا اسٹار انتقال کرگیا