ڈپٹی کمشنر کرم کے قافلے پر حملہ، تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ سامنے آگئی

Jan 04, 2025 | 19:57:PM

(ملک رحمان)ڈپٹی کمشنر کرم کے قافلے پر حملے کی تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ سامنے آگئی۔

کرم میں قافلے پر حملے سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے ملکر رپورٹ مرتب کی ہےاور اس حوالے سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیند زمین پر لگنے کے باوجود کیچ آؤٹ کی اپیل،پاکستانی کھلاڑی پر 3میچ کی پابندی عائد

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قافلہ روانہ ہونے سے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کیلئے بات چیت کررہی تھی کہ اس دوران مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگرسرکاری گاڑیوں پر فائرنگ  شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا، واقعہ میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ فریقین نے نہیں کی نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی۔ملزمان کی تلاش اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سڈنی ٹیسٹ:بھارت کیلئے بڑا دھچکا ،جسپریت بمراہ اچانک ہسپتال پہنچ گئے

مزیدخبریں