نادرا نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی نئی فیس کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاکستان کے شہریوں کو تمام قسم کی شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے جس میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) بھی شامل ہے۔
ایف آر سی ایک ایسی اہم دستاویز ہے جو ایک خاندان کے مکمل افراد کے بارے میں تفصیلات رکھتی ہے۔ شہریوں کو ان کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد ایف آر سی درج ذیل3مختلف زمروں میں جاری کی جاتی ہے:
1)پیدائش کے لحاظ سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات ہوں گی۔
2)شادی کے حوالے سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کی شریک حیات اور بچوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
3) قبولیت (ایڈاپشن) سے متعلق جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے سرپرست کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
اگر کوئی پاکستانی نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کے پاس 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نہیں ہے تو اس کا ڈیٹا ایف آر سی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
ایف آر سی کہاں سے حاصل کریں؟
پاکستانی ایف آر سی کیلیے نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر یا نادرا کی پاک آئیڈینٹٹی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلیے وہاں موجود پاکستانی مشن کے متعلقہ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایف آر سی کی فیس کتنی ہے؟
نادرا نے جنوری 2025 کے مہینے میں ایف آر سی کیلیے فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ رجسٹریشن اتھارٹی شناختی دستاویز کے اجرا کیلیے صرف ایک ہزار روپے وصول کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے سکول داخلےکیلئے نئے انڈیکٹرز جاری، صحت، عادات و دیگر معلومات آنلائن درج کی جائیں گی