کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں’ رنز دینے کی سنچری ‘ بنانے والے 4 پاکستانی باؤلرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے، جس میں 2 بیٹرز نے سنچری جبکہ ایک نے ڈبل سنچری اسکور کی۔
ریان ریکلٹن نے 259 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے، جبکہ ٹیمبا باووما نے 106 اور کیل ویرین نے 100 رنز بنائے۔
پاکستان کے باؤلرز کے لیے یہ دن مشکل رہا، کیونکہ 4 باؤلرز نے اپنی اننگز میں 100 رنز سے زائد دیے، عامر جمال سب سے زیادہ مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 20 اوورز میں 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کیااور خرم شہزاد نے 25 اوورز میں 123 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 4 میڈن اوورز کرائے۔
اس کے علاوہ میر حمزہ نے 30 اوورز میں 127 رنز دیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان علی آغا نے 38 اوورز میں 138 رنز دیے اور 3 وکٹیں لیں ان کے 4 میڈن اوورز تھےجبکہ محمد عباس نے 27.3 اوورز میں 94 رنز دیے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریٹائرمنٹ کی خبروں پر روہت شرما کا رد عمل بھی سامنے آ گیا