تربت حملہ:دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی ،ذرائع

بی ایل اے نے ایک سال میں 100 سے زائد معصوم بلوچ شہریوں کوشہید کیا،ذرائع

Jan 04, 2025 | 22:13:PM
تربت حملہ:دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی ،ذرائع
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اپنے مذموم مقاصد کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔

ضرورپڑھیں:تربت:مسافر بس کے قریب بم دھماکہ،4افراد جاں بحق،35 زخمی

 سکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ4 جنوری 2025 کو کالعدم بی ایل اے نے تربت میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا،اس دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے افراد میں نور خان ولد دوشمبے ،عبدالوہاب ولد عظیم ،اعجاز ولد زر محمد ،لیاقت علی ولد الہندا خان شامل ہیں،اس حملے کی ذمہ داری بھی بی ایل اے نے قبول کرلی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اپنے مذموم مقاصد کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے،ایک جانب بی ایل اے خود کو بلوچ عوام کے حقوق کا علمبردار قرار دیتی ہے دوسری جانب ان معصوم بلوچوں کی جان کی بھی دشمن ہے۔

یہ حملہ بھی بی ایل اے کی منافقت کا کھلا ثبوت ہے اور ثابت کرتا ہے کہ ان کی تربیت ہی معصوم لوگوں کی جان لینا ہے،بی ایل اے کی بلوچ عوام کیخلاف نفرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے  کہ اس نے ایک سال میں 100 سے زائد معصوم بلوچ شہریوں کوشہید کیا-

گزشتہ سال 9 نومبر کو بھی ایک خود کش حملے میں بی ایل اے نے 10 سے زائد معصوم بلوچ شہریوں کی جان لی،بی ایل اے  عوام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ہی لوگوں کے خلاف بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ان کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔