گجرات: ایک ہی خاندان کے5 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا شہزاد)گجرات کے ایک ہی خاندان میں5بچے دم گھٹنے سے وفات پا گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کی والدہ ڈاکٹر سے رپورٹ لے کر گھر پہنچی تو تمام بچے بے ہوش پڑے تھے،ریسکیو ٹیم نے فوراً بچوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے تمام بچوں کی موت کی تصدیق کر دی،بچوں نے کمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے جس سے دم گھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔
مرنے والے بچے 13 سالہ لائبہ شفیق، 11 سالہ ہاشم شفیق، 10 سالہ ہادی شفیق، 6 سالہ حنان شفیق اور 6 سالہ سالم فیاض تھے،مرنے والے چار بچے حقیقی بہن بھائی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں