بھارت نے اجمیر شریف جانے والے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

Jan 04, 2025 | 23:31:PM
بھارت نے اجمیر شریف جانے والے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے
کیپشن: اجمیر شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)بھارت نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کیلئے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق بھارت میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کے لیے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹہ مقرر تھا تاہم بھارت نے صرف 100 افراد کو ویزے دیے۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ بھارتی حکام نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین اتوار کو واہگہ کے راستے اجمیر شریف کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پہلے دن کا میچ ختم، پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر کتنے رنز بنا لئے؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: