مفتی عبدالعزیز زیادتی کیس۔۔فرانزک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

Jul 04, 2021 | 00:47:AM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)مفتی عزیز الرحمان زیادتی کیس میں فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ۔اس رپو رٹ میں تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  مفتی عزیز الرحمان کے نمونے مقدمہ مدعی سے میچ نہیں ہوئے۔مفتی عزیز الرحمان اور مقدمہ مدعی کے فرانزک ٹیسٹ چند روز قبل لیے گئے تھے۔

یا د رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کے خلاف زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت لاہور پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔مفتی عزیز الرحمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حرامانی کی تیراکی کرتے ویڈیو وائرل

مزیدخبریں