(24نیوز) کوروناکے وار جاری، مہلک وائرس مزید 29 جانیں لے گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 228 نئے مریض سامنے آگئے۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کےمطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 621 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 بتائی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 832 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 46ہزار 728، سندھ میں 3لاکھ 39ہزار 962، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38ہزار 421 اور اسلام آباد میں 82 ہزار 916 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 27ہزار 387، آزاد کشمیر میں 20ہزار 505 اور گلگت بلتستان میں 6ہزار 394 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یورو کپ:انگلینڈ نے یوکرائن کو شکست دیدی،سیمی فائنل میں ڈنمارک سے مقابلہ