چکن پھر مہنگا۔۔آج کا ریٹ جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھا ؤکا سلسلہ تھم نہ سکا، اب ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت 291 روپے سے بڑھ کر 299 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 198روپے جبکہ پرچون ریٹ 206روپے فی کلو جاری کیا گیا،فارمی انڈوں کے نرخ نامے میں 2 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا،انڈوں کی پیٹی 4590 روپے کی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 29 جانیں لے گیا۔۔1228نئے مریض رپورٹ
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔