(24نیوز)تیز ہواؤں سے موسم نے کروٹ بدل لی،لاہور،اسلام آباد میں شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، میں گرد آلود ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس کے علاوہ فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی،خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی طلاق۔۔فاطمہ ثنا شیخ کا بیان بھی سامنے آگیا
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ چترال، کوہستان، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں بھی آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہورمیں 3دن تک رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چکن پھر مہنگا۔۔آج کا ریٹ جانیے!