(24نیوز) فلپائن کا فوجی طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں17افراد ہلاک جبکہ40زخمی ہو گئے
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 92 افراد سوار تھے ،طیارہ جولو جزیرے پر لینڈنگ کی کوشش میں کریش ہوا،فلپائنی فوج کے سربراہ چیف جنرل سری لیتو سبجانہ کی جانب سے طیارے کے حادثے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سی 130 کے جلتے ہوئے ملبے سے 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
فلپائنی حکام کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا،ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی طلاق۔۔فاطمہ ثنا شیخ کا بیان بھی سامنے آگیا