(24 نیوز)وزیراعظم کے منظور نظر اور پسندیدہ ترین افسر پر نوازشات جاری ۔عامر علی احمد کو مستقل چئیرمین سی ڈی اے لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ سے تعیناتی کی منظوری لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق عامر علی احمد چیف کمشنر اسلام آباد بھی ہیں جنہیں پہلے اضافی طور پر چئیرمین سی ڈی اے کیلئے دس مرتبہ ایکسٹینشن مل چکی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عامر علی احمد کو ہی چئیرمین سی ڈے اے لگانا ہے ۔وفاقی حکومت نے عامر علی احمد کو مستقل چیئرمین سی ڈی اے بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے۔گریڈ 20 کے عامر علی احمد اس وقت چیف کمشنر اسلام آباد کے عہدے پر تعینات ہیں ،عامر علی احمد کے پاس چیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج بھی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی،وزیر اعظم نے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لینے کی اجازت دی ۔عامر علی احمد کی بطور ایکس آفیشو ممبر سی ڈی اے بورڈ چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 29 جانیں لے گیا۔۔1228نئے مریض رپورٹ