لاہور:برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کاڈراپ سین۔۔حیران کن انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی کے ریپ کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے عدالت میں ملزم کو اپنا خاوند تسلیم کرکے مقدمہ خارج کرنے کا بیان دے دیا۔ پولیس نے عدالت احکامات پر فیضان تقویم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ولیحہ عرفات نے ملزم فیضان تقویم کیخلاف ریپ کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں درج کروایا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے بتایا ہے کہ مدعیہ میڈیکل کروانے سے بھی انکار کر چکی ہے، مدعیہ مقدمہ ولیحہ خود ریکارڈ یافتہ ہے۔ ولیحہ عرفات درجن سے زائد مقدمات میں مدعیہ، ملزمہ اور متاثرہ ہے۔ولیحہ عرفات شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی،ولیحہ عرفات ہر مقدمے میں نام تبدیل کرتی اورجعلی شناختی کارڈ استعمال کرتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی طلاق۔۔فاطمہ ثنا شیخ کا بیان بھی سامنے آگیا
واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس کو اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،متاثرہ لڑکی والد کی وفات پربرطانیہ سے لاہور آئی تھی، متاثرہ لڑکی کے مطابق سوتیلی ماں نے گھر سے نکال دیا تو والدکےقریبی دوست کےگھر پناہ لی ،والدکےدوست کےبیٹےفیضان نےجنسی زیادتی کانشانہ بنایا،ملزم فیضان گھر میں تین روز زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی طیارہ گر کر تباہ۔۔ 85 افراد سوار تھے۔۔ریسکیو آپریشن جاری