(24نیوز)کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری۔ این سی او سی نے ملک بھر میں شہروں کے اندر جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی لگا دی، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیاہے۔
این سی او سی نے تمام صوبوں کوعیدالاضحیٰ کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایات کرتے ہوئے انتظامیہ کو مویشی منڈیاں شہروں سےباہر لگانے کا حکم دے دیا، تمام عملے اور تاجروں کو کورونا ویکسین لگانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ کو منڈیوں میں داخلےکے موقع پرہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور:برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کاڈراپ سین۔۔حیران کن انکشافات
کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے حکومت موثر اقدامات کیلئے مصروف عمل ہے، قربانی کیلئے جانوروں کی دستیابی ممکن بنانے کیلئے لاک ڈاون نافذ نہیں کیا گیا تاہم ضروری احتیاط ملحوظ خاطر رکھنے کا کہا گیا ہے۔ ملک میں کورونا کا پھیلاو جاری ہے، گذشتہ روز مہلک وائرس مزید 29 جانیں لے گیا جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران 1 ہزار 228 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی طلاق۔۔فاطمہ ثنا شیخ کا بیان بھی سامنے آگیا
دوسری جانب گلگت بلتستان میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد نے دورہ کیا، وفد نے گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسین سنٹرز کا معائنہ کیا ،گلگت کے سیاحتی مقامات کی ویکسین کے لئےرجسٹرڈ آبادیوں کو 100 فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کے لئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔