طلاق کے بعد عا مر خان اور کرن رائو کی ایک ساتھ پہلی ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)طلاق کے اعلان کے بعد بالی ووڈ ادکار عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان اور ان کی سابق بیوی کرن راؤ کا طلاق کے اعلان کے بعد غیر متوقع طور پر کافی خوش نظر آرہے ہیں اوردونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ بھی تھاما ہو اہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ اپنے مداحوں سے کافی خوشگوار موڈ میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ ہماری طلاق کی خبر سن کر تو آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہوگا، اچھا نہیں لگاہوگا، شاک لگا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہم بس اتنا آپ کو کہنا چاہتے ہیں کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی پریوار ہیں۔ ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے، لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔ تو آپ لوگ ایسا کبھی مت سوچئے گا۔
عامر خان نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اپنے غیر منافع بخش فلاحی ادارے ’’پانی‘‘ کو اپنے بچے کی طرح دیکھتے ہیں۔ اور پانی فاؤنڈیشن ہمارے لیے آزاد کی طرح ہے۔ جو ہمارا بچہ ہے آزاد ویسے ہی پانی فاؤنڈیشن ہے۔ تو ہم لوگ ہمیشہ فیملی ہی رہیں گے۔ ہمارے لیے آپ لوگ دعا کریں کہ ہم خوش رہیں، بس یہی کہنا تھا ہم لوگوں کو۔
یا د رہے کہ عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ نے گزشتہ روز شادی کے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حرامانی کی تیراکی کرتے ویڈیو وائرل