معروف بھارتی ہدا یتکار کی لاش گھر سے برآ مد

Jul 04, 2021 | 17:39:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی ہدایت کار راجو ساپتے کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  مراٹھی آرٹ فلموں کے ہدایت کار راجو ساپتے نے گزشتہ روز گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ راجو ساپتے مہاراشٹر کے علاقے میں رہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ہدایت کار راجو نے مبینہ طور پر لیبر یونین سے وابستہ شخص کی طرف سے مسلسل تنگ اور ہراساں کیے جانے کی وجہ سے اپنی جان لی اس وجہ سے خودکشی کا کیس درج کرلیا ہے۔

یہ انتہائی قدم اٹھانے سے قبل راجو ساپتے نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی خودکشی کی وجہ اور اس شخص کا نام بتایا تھا جو انہیں تنگ کررہا تھا۔ سینئر پولیس انسپیکٹر ویویک موگالیکر کا کہنا ہے پولیس نے ویڈیو کلپ اور سوسائیڈ نوٹ برآمد کرلیا ہے۔ ہم نےخودکشی کا کیس رجسٹر کرلیا ہے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یا د رہے کہ راجو ساپتے نے ’’امباٹ گوڈ اینڈ مانیا‘‘ اور ’’دی ونڈر بوائے‘‘ جیسی فلموں میں بطور آرٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق کے بعد عا مر خان اور کرن رائو کی ایک ساتھ پہلی ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں