لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق ”بھارت “اور ”را“ سے ہے، معید یوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے میں بھارت ملوث ہے اور اسی دن ہمارے اداروں پر سائبر حملے بھی کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے میڈیا کو لاہور دھماکے اور اس میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت پیش کئے۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے، پہلے بھی کئی بار کہا پاکستان میں دہشت گردی بھارت کراتا ہے جبکہ پچھلے سال ہم نے عالمی دنیا کو بھارت کی دہشتگردی کا ڈوزیئر بھی دیا تھا، ڈوزیئر میں ہم نے تصاویر دیں بینک اکاؤنٹس دیئے لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، تاہم اس دفعہ جو کارروائیاں ہوئیں اور جو شواہد ملے ہیں وہ اتنے مضبوط ہیں کہ اگر اس پر بھی دنیا خاموش رہی تو پھر سمجھا جائے گا کہ دنیا امن نہیں چاہتی۔
معید یوسف نے کہاکہ عیدگل کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈہے، دھماکاکرانے والے بھارتی شہری کاتعلق "را"سے ہے، ہمارے اداروں نے دشمن کی تمام چالوں کوناکام بنایا، لاہوردھماکے کے اہم ملزم عیدگل کاتعلق افغانستان سے ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھجوانا چاہتے ہیں، بین الاقومی قوانین کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی ہونا چاہئے جبکہ افغانستان میں سیاسی استحکام تک امن نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور دھماکے میں براہ راست بھارت ملوث تھا، بھارتی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات فوادچودھری کاکہناتھا کہ پاکستان نے طویل عرصے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، لاہور دھماکے میں براہ راست بھارت ملوث تھا،ان کاکہناتھا کہ بھارتی حکومت پاکستان میں دہشتگردی کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے شواہدموجودہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات، جلسے کے لئے آئی مریم اورنگزیب کی جھولے لینے کی ویڈیو وائرل