(24 نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لیبر روم میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ۔نرسری وارڈ سے بچےکو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹر نعیم غفار کے مطابق بچے کے دو سر چار آنکھیں ،دو ناک اور دو منہ ہیں۔ عجیب الخلقت بچے کو دیکھتے ہی نرسنگ اسٹاف کی چیخیں نکل گئیں۔عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ہوئی۔ ڈاکٹرز کی دو رکنی ٹیم نے بچے کو راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خان کی طبیعت بگڑ گئی ۔۔ہسپتال داخل