افغان ایئرلائن آریانہ کوپاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دینے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغان ایئر لائن آریانہ کو پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے افغان حکام کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق ابتدائی طور پر کابل اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔سی اے اے کے مطابق افغان ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول اور سلاٹ کا باقاعدہ اجازت نامہ جلد جاری کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے یہ بڑا اقدام ہوگا، افغانستان کی قومی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کی درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کے طیارے میں فنی خرابی، ملتان میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا