جوہر ٹاﺅن دھماکا پاکستان کیخلاف انڈین سپانسرڈ دہشتگردی تھی ، دنیا بھارت کیخلاف عالمی اداروں کو متحرک کرے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لاہورجوہر ٹاﺅن دھماکا بھارت نے کرایا، جوہر ٹاﺅن دھماکا پاکستان کیخلاف انڈین سپانسرڈ دہشتگردی تھی ،دنیا بھارت کی مذموم حرکتوں کے خلاف عالمی اداروں کو متحرک کرے ۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ٹیم کو ہدایت کی آج جوہر ٹاﺅن دھماکے کی تحقیقات پر قوم کو بریف کریں ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب پولیس کے انسداد دہشتگردی محکمے کی کارکردگی کو سراہتا ہوں ،سول ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہترین رابطوں کی تعریف کرتا ہوں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ کوآرڈینیشن سے دہشتگردوں کے عالمی رابطوں کی نشاندہی ہوئی ،پاکستان کیخلاف دہشتگردی بھارتی سرپرستی میں ہوئی ،ان کاکہناتھا کہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی اورفنانسنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں ،دنیا بھارت کی مذموم حرکتوں کے خلاف عالمی اداروں کو متحرک کرے ۔
This coordination led to identifying the terrorists & their international linkages. Again, planning & financing of this heinous terror attack has links to Indian sponsorship of terrorism against Pak. Global community must mobilise int institutions against this rogue behaviour
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 4, 2021
یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق ”بھارت “اور ”را“ سے ہے، معید یوسف