پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنا جمہوریت سے انتقام ہے ،آصف زرداری کا 5 جولائی کے موقع پر پیغام 

Jul 04, 2021 | 22:32:PM

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے 5 جولائی 1977 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 5 جولائی کو ملک پر لگائے گئے زخم ابھی تک پوری طرح مٹے نہیں ، آمر فنا ہو جاتے ہیں ، مٹ جاتے ہیں تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرتی ، آمروں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں مگر سوچ تبدیل نہیں ہوتی ۔
سابق صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے دو آمروں کو جمہوری جدوجہد کے ذریعے شکست دی ، جمہوریت کیلئے جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی،آصف زرداری کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے کا بیانیہ ضرور فتحیاب ہوگا ، آئین اور جمہوریت کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
سابق صدر نے کہاکہ 18 ویں آئینی ترمیم آمروں سے جمہوری انداز میں انتقام ہے ، پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنا جمہوریت سے انتقام ہے ، 1973 کا آئین وفاق کی سلامتی کی ضمانت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان

مزیدخبریں