(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان نے عامر خان اور کرن راؤ کی علیحدگی پر اپنے انسٹا گرام پر اسٹوری شئیر کرتے ہوئے کہا میں عامر اور کرن کے اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حنا خان کاکہنا تھا کہ بچوں کے کاندھے والدین کے غلط فیصلوں کا بوجھ اُٹھانے کے لئے نہیں بنے اس لئے اپنے بچوں کی خاطر عقلمندی کا مظاہرہ کریں۔حنا خان نےعامر اور کرن کی علیحدگی پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے دل کے ایموجیز بھی اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بہترین بننے کے لئے آپ کو پہلے یہ سیکھنا چاہیے کہ بدترین حالات سے کیسے نمٹنا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے عامر اور کرن کو ان کی آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
یا د رہے کہ حال ہی میں اداکار عامر خان اور فلمساز کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں ان دونوں نے طلاق کا اعلان کیا، دونوں کی شادی 28 دسمبر 2005 میں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر۔۔با رشوں کی پیشنگوئی