(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی وکٹ گرا دی، سابق ایم پی اے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی پی 158 انتخابی مہم کے دوران ن لیگ کی لاہور سے وکٹیں گر گئیں،سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،میاں اسحاق اور ساتھیوں نے پی ٹی آئی امیدوار محمد اکرم کی حمایت کا اعلان کردیا۔
امیدوار محمد اکرم عثمان کا کہناہے کہ نئے آنے والوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں ،عوام لوٹوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: جلسوں میں جس طرح عوام نکل رہی ہے فتح ہماری ہوگی،شفقت محمود