وٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی،نئے فیچر متعارف کرا دیے

Jul 04, 2022 | 11:17:AM
فائل فوٹو
کیپشن: وٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دیں،نئے فیچر متعارف کرا دیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دُنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ’واٹس ایپ‘ جلد ہی ایک آپشن متعارف کرائے گا جو صارفین کو یہ انتخاب کرنے دے گا کہ اُن کا آن لائن اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے۔


تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ جلد ہی ایک آپشن متعارف کروائے گا جس میں صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنا آن لائن اسٹیٹس مخصوص کانٹیکٹس سے چُھپا سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو یہ انتخاب کرنے دے گا کہ اُنہیں آن لائن ہونے پر کون دیکھ سکتا ہے، فیچر فی الحال تیار ہو رہا ہے، اس لیے بیٹا صارفین کو فیچر ابھی نہیں ملے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو WABetaInfo نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ کمپنی اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے آئندہ بِیٹا اپ ڈیٹس کے لیے فیچر تیار کر رہی ہے۔کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیکسٹ میسجز میں ترمیم کرنے جیسی بڑی اپڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ ’واٹس ایپ‘ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کا دورانیہ بڑھا دیا ہے، نیا فیچر مزید بِیٹا صارفین کے لیے جلد متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو WABetaInfo کے مطابق پہلے واٹس ایپ ک میسجز Delete for everyone فیچر کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن اب نئے وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہے