شہرقائد کے باسیوں کیلئے بری خبر، بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

Jul 04, 2022 | 11:23:AM

(ویب ڈیسک) مہنگائی سے تنگ عوام کےلئے ایک اور بری خبر،نیپرا نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے عید سے قبل شہرقائد کے شہریوں پر بجلی گرادی، 9 روپے 66 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا۔ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 11روپے34 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپبرا نے سماعت کے دوران  9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

مزیدخبریں