ڈالر مزید سستا ہو گیا

Jul 04, 2022 | 11:39:AM

 (24نیوز)ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ  جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 204.85 روپے سے کم ہوکر 204.56 روپے پر بند ہوا ،

اسٹیٹ بینک کے مطابق  ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.14 فیصد بہتری ہوئی ، 22 جون  کو انٹر بینک میں 211.93 روپے کی بلند سطح پر تھا ، ڈالر بلند سطح سے اب تک 7روپے 37 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے، 100 انڈیکس 143 پوائنٹس کم ہو کر 41487 پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے تنگ شہریوں کیلئے ایک اور بری خبر

مزیدخبریں