دعا زہرا کیس میں بڑی پیش رفت،عمر کا تعین ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے جس میں لڑکی کی عمر 15 سال کے قریب قرار دی گئی ہے۔دعا زیرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر محکمہ صحت سندھ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے 10 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے ہڈیوں اور دانتوں کے ایکسرے، خون کے ٹیسٹ اور جسمانی معائنے سمیت دیگر ٹیسٹ کئے تھے۔میڈیکل بورڈ کی سربراہ پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے سربمہر میڈیکل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ آفتاب احمد بگھیو کی عدالت میں جمع کرادی۔
میڈیکل بورڈ نے مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کو میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
The Medical Board has verified the truth which Parents have been telling since 2.5 months. As per Board #DuaZehra is nearest to 15 yrs of age negating previous medical report which placed Dua at 17. Thus proven that NADRA documents are accurate & Dua in reality is a 14yr child.
— M. Jibran Nasir ???????? (@MJibranNasir) July 4, 2022
اپنی ٹوئٹ میں جبران ناصر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے جو پچھلی میڈیکل رپورٹ کی نفی کرتی ہے جس میں دعا کی عمر 17 سال بتائی تھی۔مہدی کاظمی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نئی عمر کے تعین کا مطلب ہے کہ اس معاملے میں اغوا، کم سن بچوں کی شادی، اور جنسی جرائم کے جرائم کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں۔