(ویب ڈیسک )عالیہ نے انسٹا پرفیشن ڈیزائنرمیگڈا بٹریم کے تیار کردہ گلابی لباس میں دلکش ہیئراسٹائل کے ساتھ تصاویرشیئر کیں جن کی خاص بات عالیہ کی انگلی میں نظرآنے والی ہیرے کی انگوٹھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ کی انگوٹھی وان کلیف اینڈ آرپلزنامی لگژری فرانسیسی جیولری برانڈ کی ہے جن کی تیارکردہ عام انگوٹھی کی اوسط قیمت بھی تقریباً 50 لاکھ پاکستانی روپے ہے لیکن عالیہ بھٹ کے لیے آرڈر پرخصوصی انگوٹھی تیارکی گئی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ رنبیرکی جانب سے شادی کے تحفے میں دی جانے والی اس انگوٹھی کی قیمت 78 سے 80 ملین روپے ہے جو پاکستانی رقم میں تقریباً 8 کروڑ روپے ہیں۔یہی نہیں عالیہ کے پہنے گئے لباس کی قیمت بھی تقریبا 2 لاکھ روپے ہے۔
کافی ود کرن کے نئے سیزن کا آغاز7 جولائی سے ہورہا ہے جس کی پہلی قسط میں ناظرین عالیہ اوررنبیر کو کرن جوہرکے چٹپٹے سوالات کا سامنا کرتے دیکھیں گے۔
چودہ اپریل کو رنبیرکپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی عالیہ سے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہ شادی کے بعد ہنی مون کے لیے ساؤتھ افریقہ جائیں گی لیکن دونوں نے تقریبا فوراً ہی زیرالتواپراجیکٹس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا۔
شادی کے بعد اس جوڑی کی پہلی فلم ‘برہمسترا’ ہوگی جسےآیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔