ملک میں بجلی کا شارٹ فال کتنا ہے،اعداد وشمار جاری

Jul 04, 2022 | 13:06:PM

(ویب ڈیسک )ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار81 میگا واٹ جب کہ طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 919 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔

پاورڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار81 میگا واٹ ہے، جب کہ بجلی کی طلب 29 ہزار میگا واٹ ہے۔

پاورڈویژن ذرائع نے  مزید کہا کہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار591میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 135میگاواٹ ہے،

اس وقت پانی سے 5 ہزار227 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، اور سرکاری تھرمل پلانٹس1591 ، جب کہ آئی پی پیز 10 ہزار 135 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے پیداوار ایک ہزار 627 میگاواٹ، سولرپلانٹس سے111میگاواٹ ہے، جب کہ بگاس پلانٹس سے 122، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 268 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

مزیدخبریں