کورونا کے خطرات،سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں؟ وزیر صحت نےبڑا بیان دیدیا

Jul 04, 2022 | 13:10:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کورونا وائرس کی بڑھتی شرح کے پیشِ نظر کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی تیاری مکمل ہے،کورونا کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے، سماجی فاصلہ، سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاہم سمارٹ لاک ڈاون پر فی الحال غور نہیں کیا جا رہا، امید ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے، وینٹی لیٹرز کی مناسب تعداد ہسپتالوں میں موجود ہے، ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی تعداد پر تشویش ہے، 
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر ٹیسٹنگ کی شرح بڑھا رہے ہیں، کورونا وائرس سے ویکسینیٹڈ افراد ملک کی کُل آبادی کا 86 فیصد ہیں،عبدالقادر پٹیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری عید کے بعد سیاحتی مقامات پر رش سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر مزید سستا ہو گیا

مزیدخبریں