3 بار زیادتی ہوئی، اداکارہ نادیہ جمیل نے اہم راز فاش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ مجھے گہرے ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں 2 سال لگے،درد سے سکون تک کا سفر تھا، جو میں نے طے کیا،پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھی۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شامل ہیں۔
ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی ، دوسری بار 9 سال کی عمر میں اور تیسری بار 17 یا 18 سال کی عمر میں اُن کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی
،
1st time I ws sexually abused I ws 4 yrs old,then 9,then 17/18.
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 3, 2022
Its taken me years 2 fight deep depression,sadness,fear & a shame I had no business feeling,2b where I am now.Healed.Not just surviving but thriving.There is a way from the pain 2 peace.
You are never alone
Love Nado pic.twitter.com/bo33Yd2brj
اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں ناصرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں۔
خیال رہےکہ نادیہ جمیل نے 2019ء میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل آئی فون 14 سیریز، قیمت جان کر یقین نہیں آئیگا