شاہین شاہ آفریدی پولیس والے بن گئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبرپختونخوا کے خیر سگالی سفیر مقرر ہو گئے ، شاہین شاہ آفریدی نے خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہنی ، انہیں اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگائے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، کے پی پولیس کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں سپر اسٹارز کہا جاتا ہے، اصل سپر اسٹار تو پولیس ہے۔
ائی جی پولیس نے @iShaheenAfridi کو اعزاری ڈی ایس پی رینک لگادیا @PeshawarCCPO @KP_Police1 @TheRealPCBMedia pic.twitter.com/Y0rrjB5eVJ
— Fayaz Ahmad (@fayazahmed90) July 4, 2022
خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری شہزاد بنگش نے تقریب سچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی رینک کے بیجز لگائے ۔ خیبرپختونخوا پولیس کا یونیفارم پہننے اور اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز لگانے کے بعد قومی کرکٹر نے پولیس وردی میں پہلی سلامی اپنے والد کو پیش کی اور کہا کہ میرے والد بھی 25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہےے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور اس کے اہلخانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کا کردار ہر چیز میں بہت اہم ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا سفیر بننے پر مجھے فخر ہے ۔