(ویب ڈیسک )کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ہے۔
اب اس حوالے سے دعا کے والد کا ایک بیان سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
مہدی کاظمی نے کہا کہ آج میڈیکلی ثابت ہوگیا کہ میری بیٹی کی عمر 15 سال ہے، آپ سب سے دعا ہے کہ میرے لیے مزید دعا کریں کیوں کہ کیس ابھی مزید آگے بھی جاری رہے گا لیکن انشاللہ اب کیس ہمارے لیے آسان ہوگیا ہے۔
مہدی کاظمی کا کہنا تھاکہ جو لوگ لڑکے کے ساتھ سیلفی لے رہےتھے وہ اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے جاکر سیلفیاں لیں گے۔