(ویب ڈیسک) دعا زہرا کے والد کی جانب سے مقرر کردہ وکیل جبران ناصر نے کراچی کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جہاں ان کا کہنا تھا کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی 15 سال کی بھی نہیں ہوئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اب سندھ پولیس کل دوپہر تک ظہیر احمد کو گرفتار کرلے گی کیونکہ ان پر اغوا کا کیس درج ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف 2 ہفتے قبل پولیس کے اعلیٰ حکام یہ کہہ چکے ہیں کہ اس کیس میں کچھ نہیں بچا، اس لیے اسے بند کردیا جائے۔ لیکن آج آنے والی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ کیس کی تفتیش ٹھیک سے نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کومل میر کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
انہوں نے کہا کہ یہ کیس سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ اس طرح یہ کیس ختم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اغوا اور چائلڈ میرج کا کیس ہے۔