سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 400 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 257 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 228 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 125 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دعا زہرا کے شوہر کی گرفتاری، تہلکہ خیز خبر آگئی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1807 ڈالر ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار تاجروں کا ماننا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مستقبل میں بھی اگر ڈالر کی قدر کم ہوتی ہے تو اس کا اثر سونے کی قیمت پر بھی پڑے گا۔