ہزاروں بنک اکاؤنٹس بلاک ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں

Jul 04, 2022 | 18:10:PM

(ویب ڈیسک)عید سے قبل ہی لاہور میں پنجاب بنک کی تین برانچوں میں ہزاروں پنشنرز کی پینشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں، 6ہزار سے زائد بنک اکاونٹ بلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بنک کی برانچوں میں کھاتہ داروں کا رش عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ،پنشنرز کا کہناہے کہ دو ماہ سے مسلسل آرہے ہیں کوئی رقم نہیں دی جارہی، شدید ترین مہنگائی اور عید پر پیسے پیسے کی ضرورت ہے، پینشنرز کے ساتھ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی رک گئی ہیں، سرکاری ملازم۔

پنجاب بنک انتظامیہ کے مطابق اکاونٹ اپ گریڈیشن کی وجہ سے بلاک ہوئے ہیں، مسلہ جلد حل کردیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی خوشخبری،حمزہ شہباز کا عوام کو مفت بجلی دینے کااعلان

مزیدخبریں