گیس کا بحران ،وفاقی وزیرنے خبردار کردیا 

Jul 04, 2022 | 19:38:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرپٹرولیم نے موسم سرما میں گیس بحران کے حوالے سے خبردار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس موسم سرما کےلئے گیس دستیاب نہیں ، ہم آج ادھر ادھر سے گیس تلاش کررہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ دو سال پہلے چار ڈالر پر گیس مل رہی تھی اب وہی گیس چالیس ڈالرز پر پہنچ گئی ۔ ایل این جی ٹرمینلز موجود ہیں لیکن گیس خریدی ہی نہیں گئی ،ان کا کہناتھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ گیس کسی صورت مل سکے ہم مختلف ممالک سے رابطہ کررہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پچھلے سالوں میں ایک سو ستر ارب روپے کی ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف پروگرام ملتوی ہونے کی خبریں، مفتاح اسماعیل کی تردید

مزیدخبریں