(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے این اے 245 میں محمود مولوی کو امیدوار نامزد کرنے کااعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ این اے 245 میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ سے پتہ چلے گا پی ٹی آئی کتنی بڑی جماعت ہے،ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کراچی کے اندرکی جماعت بن کر رہ گئی ہے،پیپلزپارٹی سندھ کے اندرکی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔
علی زیدی نے کہاکہ الیکشن کو 20 دن باقی ہیں اور آج سندھ کے آراوکو تبدیل کردیاگیا،سپریم کورٹ سے گزارش ہے پنجاب کی طرح سندھ کیلئے ہدایت دے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سندھ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کے بعد تقرروتبادلے کیے گئے،جس پر الیکشن کمیشن کوخط بھی لکھیں گے عدالت کادروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں من پسند پولیس والوں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی گئی،سندھ ہائیکورٹ میں تقرروتبادلوں کیخلاف پٹیشن دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 168 سے پی ٹی آئی کے امیدوار جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار