بشریٰ بی بی کے بعد کس کی آڈیو لیک ہونیوالی ہے ؟؟تحریک انصاف نے خود بتادیا 

Jul 04, 2022 | 22:08:PM
بشریٰ بی بی ، ارسلان
کیپشن: بشریٰ بی بی اور ارسلان کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کے گھر کے فون ٹیپ ہوئے، چیف جسٹس نوٹس لیں، عمران خان کی آڈیو سامنے آئی تو یہ بڑا جرم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کا کہناتھا کہ فون ٹیپ کامواد مسئلہ نہیں، فون ٹیپنگ مسئلہ ہے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی آڈیو بھی سامنے آسکتی ہے ،عمران خان کی پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو کال کی آڈیو لیک ہوئی تو یہ سیکریٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہوگی ۔ عمران خان کی آڈیو سامنے آئی تو یہ بڑا جرم ہوگا،سابق وزیراعظم اور پرنسپل سیکرٹری کی سرکاری آڈیو کیسے لیک ہوئی؟ یہ اجازت تو صرف انٹیلی جنس اداروں کے پاس ہے،عمران خان کے گھر کے فون ٹیپ ہوئے، چیف جسٹس نوٹس لیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا این اے 245 میں محمود مولوی کو امیدوار نامزد کرنے کااعلان