امریکی یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ، 6افراد ہلاک، درجنوں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا کی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران دلخراش فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 جولائی کو ریاست الیاناس میں امریکی یوم آزادی کی پریڈ کے دوران ایک شوٹر نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ شکاگو کے نزدیک ہائی لینڈ پارک سٹی میں پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں 24 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع اور مقامی میئر کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی