فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کی موت اسرائیل کی فائرنگ سے ہوئی ،امریکا کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کی موت اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے ہوئی۔امریکا نے بھی تسلیم کرلیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے امریکا کے حوالے کی گئی گولی کا تفصیلی فورنزک معائنہ کیا گیا،اس دوران بیرونی ماہرین بھی موجود تھے،صحافی کوہلاک کرنےوالی گولی کی حالت انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے جانچ کا حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا،تاہم امریکی سیکورٹی کوآرڈینیٹر نے فریقین کی تحقیقات سے اخذ کیا ہے کہ خاتون صحافی کو قتل کرنےوالی گولی ممکنہ طور پراسرائیلی فورسزکی طرف سے چلائی گئی تھی۔مگراس بات کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی کہ اسرائیلی فوج نے انہیں جان بوجھ کر قتل کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسزنے شیریں ابوعاقلہ کو11 مئی کومغربی کنارے میں فوجی آپریشن کی کوریج کے دوران سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات: عمران خان کے جلسوں سے خطاب کا شیڈول جاری