بھارت: مسافر بس کھائی میں جاگری، طلبا سمیت 16 افراد جاں بحق

Jul 04, 2022 | 23:45:PM
مسافر بس، کھائی، گرگئی، ہلاک، طلبا
کیپشن: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش میں مسافر بردار بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 16 افراد ہلاک اور 25 کے قریب زخمی ہوگئے۔ بس میں 45 مسافر موجود تھے جن میں اسکول کے طلبا بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں یہ طلبا بس میں اسکول جا رہے تھے۔ بس ایک خطرناک موڑ پر کھائی میں جا گری۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے سڑک پر کافی پھسلن تھی اور اس حساب سے بس کی رفتار بھی تیز تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی امدادی کام اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ، 6افراد ہلاک، درجنوں زخمی

حادثے میں مسافر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 7 کی افراد تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔