موسلا دھار بارش سے متعدد علاقوں کی بجلی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرحان یامین) لاہور میں موسلا دھار بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چلی گئی ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے حبس اور گرمی سے شہریوں کا برا حال ہوگیا ۔
لاہور کی ماڈل کالونی، وحدت روڈ، اچھرہ، مزنگ اور ملتان چونگی میں بجلی غائب ہے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موسلادھار بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ سبزہ زار المعراج چوک مین بلیوارڈ میں کئی گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی قلت پیدا ہوگئی،پانی نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لیسکو کا عملہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام رہا۔ لیسکو کے عملے کا دفتر چھوڑ کر غائب ہونے پر شہریوں نے لیسکو آفس میں ڈیرے ڈال لیے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین آج 70 برس کے ہو گئے
علاقہ مکینوں نے لیسکو حکام سے فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
دوسری جانب ملک میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی گونج اُٹھی۔
نورعالم کا سیکرٹری پاور سے استفسارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپکی تنخواہیں بڑھ گئیں مگر لوڈ شیڈنگ کم نہیں ہوئی۔ سیکرٹری پاور کا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جون کے آخر تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 2370 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔